Home sticky post 2 چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Share
Share

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت نے 229 رنز کا ہدف 46.3 اوورز میں محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شبمن گل 101 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

ہدف ہے تعاقب میں بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا اوپنرز جوڑی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم 69 رنز کے مجموعی سکور پر کپتان روہت شرما 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی دوسری وکٹ 112 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ویرات کوہلی 22 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، شریاس ایئر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل نے 101 رنز اور کے ایل راہوال نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کُن رہا، ابتدائی 10 اوورز میں 35 رنز کے نقصان پر 5 وکٹیں گنوادیں تھی، اوپنر سومیا سرکار اور کپتان نجم الحسن شانتو بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے جبکہ مہدی حسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اوپنر بلے باز تنزید حسن بھی 25 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم توحید ہردوئے اور ذاکر علی نے 154 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، ذاکر 68 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید ہردوئے سنچری سکور کرکے کیچ تھما بیٹھے۔

بنگلا دیش کی جانب سے رشید حسین 18، تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ مشفیق الرحمیم اور تنظیم حسن ثاقب بھی بغیر کھاتے کھولے چلتے بنے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 ، ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیکر اہم جیت کیساتھ ایونٹ کا آغاز کیا تھا۔

Share
Related Articles

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...

اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد میں مزیدوسعت،صدر،وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے...

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے...

چیمپئنز ٹرافی، بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بنگلا دیش کرکٹ...