Home sticky post 3 بلوچستان میں ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کاآغاز

بلوچستان میں ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کاآغاز

Share
Share

کوئٹہ :بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہو گئی۔

مہم کے دوران بچوں کو انسدادِ پولیو کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل چاروں ہائی رسک اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 27 فروری تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے کئی اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجود گی برقرار ہے۔ اس صورتحال میں والدین بچوں کو ایف آئی پی وی کے ٹیکہ جات لازمی لگوائیں، یہ ویکسین پولیو وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاوٴنڈ کیس ،سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں بانی...

میکسیکو میں ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل

میکسیکوسٹی:میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران...

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے...

برطانوی محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت ختم کر دی

لندن : برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن...