Home sticky post 3 اسرائیلی وزیراعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم

Share
Share

تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں نئے مطالبات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
تل ابیب کے قریب بات یام میں کھڑی 3 بسوں میں دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔
ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...

چیمپئنز ٹرافی ،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔...

شہید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی، شرکت کے لئے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

بیروت:لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن...

ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون نے قانونی جنگ چھیڑ دی

نیویارک:ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون...