Home sticky post 6 چیمپئنز ٹرافی ، انگلینڈ کی روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری

چیمپئنز ٹرافی ، انگلینڈ کی روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری

Share
Share

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری ہے ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کی قیادت جوش بٹلرکررہے جبکہ آسٹریلیا کی کمان سٹیو سمتھ کے ہاتھوں میں ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کیلئے پرعزم ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان جوش بٹلر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، آئی سی سی ایونٹس میں آسٹریلیا کیخلاف ہر میچ اہم ہوتا ہے۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کہا اہم باوٴلرز کی کمی محسوس ہوگی، انگلینڈ کو کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے، ٹیم فارم میں ہے اچھا کھیل پیش کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...