Home sticky post 5 ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Share
Share

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میچ کی 287 اننگز میں 14 ہزار تیز ترین رنز بنانے کا سنگ میل عبور کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔

اسی کے ساتھ ویرات کوہلی دنیا کے پہلے جبکہ مجموعی طور پر 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔

قبل ازیں یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 350 اننگز میں 14 ہزار او ڈی آئی رنز بنائے تھے اس کے علاوہ فہرست میں سری لنکا کے وکٹ کیپر اور بلے باز کمار سنگا کارا بھی ہیں جنہوں نے 378 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ کوہلی نے 2008 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اُس وقت سنگاکار اور سچن ٹنڈولکر بھی آن فیلڈ موجود تھے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...