Home تازہ ترین اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے دستخط نہیں کئے، کامران مرتضی

اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے دستخط نہیں کئے، کامران مرتضی

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے سائن نہیں کیے۔

رپورٹ کے مطابق گرینڈ اپوزیشن کی اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ ہم اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مندوب کے طور پر اجلاس میں شرکت کی ہے، ہمیں ذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا۔

بعد ازاں جے یو آئی ایف کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے یو آئی نے بطور جماعت اپوزیشن جماعتوں کے اعلامیے پر دستخط نہیں کئے، ہم کسی کے بنائے ہوئے اتحاد میں شامل نہیں ہیں، ہمیں بلایا گیا تھا، ہم نے اپنا نقطی نظر سامنے رکھا۔

سینیٹر کامران مرتضی نے میڈیا کے ساتھ بات میں بھی یہ کہا ہے، جے یو آئی نے اپنا نقطہ نظر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بیان کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...