Home sticky post 3 رمضان المبارک، سعودی عرب میں آج پہلی افظاری کی گئی،سعودی فرمانروا کے بڑے اعلانات

رمضان المبارک، سعودی عرب میں آج پہلی افظاری کی گئی،سعودی فرمانروا کے بڑے اعلانات

Share
Share

ریاض:رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملت اسلامیہ کو مبارک دیتے ہوئے اہم اعلانات کردیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ یہ مہینہ درگزر اور صبر کا درس دیتا ہے۔

فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر رمضان کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔

علاوہ ازیں معمولی جرائم میں قید اسیروں کی سزاؤں کو ختم کرکے انھیں رہا بھی کردیا گیا تاکہ وہ یہ بابرکت مہینہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس بابرکت مہینے میں اللہ کے مہمان بننے والے معتمرین کو ہر طرح کا آرام مہیا کرنے اور شایان شان استقبال کی ہدایت بھی کی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روزہ داروں کی سہولت کے لیے شہری اداروں کو ہمہ وقت چوکنے رہنے اور خاص انتظامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

سعودی فرمانروا کے حکم پر ٹریفک کو رواں رکھنے اور دونوں مقدس مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں پمز...

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے ۔کلبھوشن...

آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اقتصادی جائزے...

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی آج ہونے والی ملاقات منسوخ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو...