Home sticky post کھٹمنڈو میں6.1 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

کھٹمنڈو میں6.1 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

Share
Share

کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور گرد و نواح میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سندھپالچوک ضلع کے علاقے بھیراب کنڈا میں تھا، جو ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے 5.5 ریکارڈ کی، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی۔

ضلعی حکام کے مطابق زلزلے سے کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بھوٹے کوشی رورل میونسپلٹی کے چیئرمین پاسانگ نورپو شیراپا نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دریائے بھوٹے کوشی کے قریب ایک لینڈ سلائیڈ ہوئی، تاہم وہاں کوئی آبادی نہیں تھی، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلع سندھپالچوک کے گورنر کرن تھاپا کے مطابق ایک قیدی زلزلے کے دوران بھاگنے کی کوشش میں ہاتھ توڑ بیٹھا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کوڈاری میں ایک پولیس پوسٹ کی عمارت میں معمولی دراڑیں پڑی ہیں۔

علاقے کے ایک سینئر افسر گنیش نیپالی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے، جس سے لوگ نیند سے جاگ کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کچھ دیر بعد حالات معمول پر آگئے۔

Share
Related Articles

امریکا کا میکسیکو کی سرحد پر مزید 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے میکسیکو کی سرحد پر مزید 3 ہزار فوجی تعینات...

ملک بھر بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری،بالائی علاقوں میں برفباری،موسم سرد

اسلام آباد ملک بھر بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری، اسلام آباد،...

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا

کراچی: رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔پہلا چاند...

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس...