Home تازہ ترین چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی

چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارہویں گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے، شریاس آئیر 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہارڈک پانڈیا 45 اور اکشر پٹیل نے 42 رنز بنائے۔

بھارتی بیٹر کے ایل راہول 23 ، روینڈرا جڈیجا 16، کپتان روہت شرما 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 11 ، محمد شامی 5، شبھمن گل 2 اور کلدیپ یادیو نے ایک رن بنایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں حاصل کیں، مچل سینٹنر، ول او رورکے ، کائیل جیمیسن اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کانووے کی جگہ ڈیرل مچل کو ٹیم میں شامل کیا ہے، بھارت کو کم سے کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیے نتائج زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سپنرز نےگزشتہ میچز میں بھی اہم کردارادا کیا، ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...