Home sticky post 3 بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل

Share
Share

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے ۔کلبھوشن سدھیر یا دیو حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگری کا نیٹ ورک چلا رہا تھاکلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں ”را“ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔3مارچ 2016 کو پاکستانی ایجنسیوں نے کلبھوشن یادیو کوگرفتار کیا تھا۔کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افیسر تھا۔کلبھوشن یادیو 2003 سے بھارتی ایجنسی را کے لئے پاکستان میں منظم دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا2003میں چاہ بہار ایران میں جعلی پاسپورٹ پر داخلے کے بعد سکریپ کے کاروبار کی آڑ میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک پروان چڑھایا۔کلبھوشن یادیو نے اپنے بیان میں ”را“ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔ کلبھوشن نے بتایا کہ ہمارا ہدف سی۔ پیک گوادر بندرگاہ اور بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینا تھا،ستمبر 2016 میں پاکستان نے کلبھوشن یادیو اور ”را“ کی پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں پر بنی ڈوزیئر بھی اقوام متحدہ کے حوالے کیا تھا۔بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی شہری تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔10 اپریل 2017 کو پاکستان کی طرف سے کلبھوشن کی سزائے موت کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی تھی۔بھارت کا کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردانہ کاروائیوں کا اعتراف ہے۔اعلیٰ عہدے کے حاضر سروس انٹیلی جنس افیسر کا پاکستان میں گرفتار ہو جانا را کا پاکستان میں انتشار اور دہشتگر دی پھیلانے کا ثبوت ہے۔بھارت نے کینیڈا اور امریکہ میں بھی سکھوں کا دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔بھارتی دہشتگردی عالمی سطح پر مکمل ظاہر ہوچْکی ہے۔کیا عالمی برادری بھارت کے ہمسایوں کی طرف سے اس کے خلاف دہشتگری کی شکایات پر کوئی ایکشن لیں گی؟۔

Share
Related Articles

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی...

صدر ٹرمپ کی شامی صدر سے سعودیہ میں ملاقات، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر زوردیا

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان...

بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند

لندن:برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے...

بلوچستان کے رکن اسمبلی اور پی پی رہنما جام مدد علی کی ریلی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر...