Home تازہ ترین ملک بھر بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری،بالائی علاقوں میں برفباری،موسم سرد

ملک بھر بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری،بالائی علاقوں میں برفباری،موسم سرد

Share
Share

اسلام آباد ملک بھر بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جڑواں شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ، اوکاڑہ، ملتان، حافظ آباد، ہری پور، حسن ابدال، جھنگ، کندیاں، چنیوٹ میں بھی بادل برس پڑے۔
ادھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پیر چناسی، مکڑ اور گنجا پہاڑ پر برفباری سے نظارے حسین ہوگئے، برف باری کے باعث سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں آج شام تک بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور آزاد کشمیر میں رابطہ سڑکیں بند رہنے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...