Home sticky post 2 نیلم منیر کے چہرے پر غیرمعمولی سوجن ،سوشل میڈیا صارفین کے مختلف تبصرے

نیلم منیر کے چہرے پر غیرمعمولی سوجن ،سوشل میڈیا صارفین کے مختلف تبصرے

Share
Share

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نیلم منیر پر سرجری کروانے کا الزام عائد کردیا تاہم نیلم منیر نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ،
اپنے نئے ڈرامہ سیریل مہشر کی وجہ سے ان دنوں خبروں کا حصہ بنی رہنے والی اداکارہ نیلم منیر کے نئے روپ نے ناظرین کی توجہ اپنی طرف سمیٹ لی ہے۔
اس ڈرامے کی کئی اقساط میں ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین نے نیلم منیر کے چہرے پر غیر معمولی سوجن دیکھنے میں آئی ہے جو کہ اکثر و بیشتر چہرے پر کسی قسم کی سرجری کے بعد نمودار ہوتی ہے۔
اس ڈرامے میں اداکارہ کا چہرہ نمایاں طور پر مختلف نظر آرہا ہے اور وزن نہ بڑھنے کے باوجود ان کے چہرے کی سوجن نے اس افواہ کو ہوا دی ہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں سرجری کروائی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے بوٹاکس فلرز یا کوئی اور کاسمیٹک طریقہ کار اپنایا ہے جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر اتنی بڑی تبدیلی نمایاں ہے۔
نیلم منیر کے بہت سے مداح اس تبدیلی سے حیران اور ناخوش ہیں، کیونکہ ان کے مطابق نیلم کی عمر صرف 32 سال ہے اورانہیں کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ اس تبدیلی کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ابھی تک نیلم منیر نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن مہشر میں ان کا نیا روپ مداحوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...