Home تازہ ترین سلمان اکرم راجہ کی عمران خان کو سحری نہ دینے کے بیرسٹر سیف کے دعوے کی تردید

سلمان اکرم راجہ کی عمران خان کو سحری نہ دینے کے بیرسٹر سیف کے دعوے کی تردید

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو سحری نہ دینے کے بیرسٹر سیف کے دعوے کی تردید کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں،معمول کا چیک اپ ہوا اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بیرسٹر سیف نے جو غیر زمہ دارانہ بیان دیا اس حوالے شیخ وقاص اکرم کو کہا ہے کہ وہ ان سے پوچھیں کہ یہ بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی قوم کی خاطر جیل میں ہیں اور خان صاحب کو پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے، آج ہماری اگلے لائحہ عمل پر بات ہوئی اور عمران خان نے ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل کے تمام معاملات کے حوالے سے چوہدری ظہیر عباس کو بانی اور بشری بی بی نے اپنا وکیل مقرر کیا ہے، بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے وکالت کے ذریعے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی، فیصل چوہدری کو ہدایت کی گئی ہے وہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیر عباس کے سپرد کردیں۔

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جسکو خان صاحب زمہ داری دیں بس اسکو سیاست کرنی چاہیے، نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے جبکہ بشری بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات ہوئی، ہم مولانا کی عزت کرتے ہیں چاہتے ہیں وہ اس اتحاد میں شامل ہوں، مولانا کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی جے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...