Home sticky post 5 جویریہ سعود کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران رونامہنگا پڑگئے ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید کاسامنا

جویریہ سعود کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران رونامہنگا پڑگئے ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید کاسامنا

Share
Share

کراچی :جویریہ سعود کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران رونے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ناظرین اور فالوورز کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ریٹنگز حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
پاکستان میں رمضان میں مختلف چینلز پر لائیو نشریات ایک روایتی عمل بن چکا ہے، جن کا مقصد ناظرین کو مذہبی تعلیم اور رمضان سے متعلق تفریح فراہم کرنا ہے۔
اس سال تقریباً ہر چینل پر مشہور اداکاروں کی میزبانی میں لائیو نشریات نشر ہو رہی ہیں، جہاں بعض اوقات ریٹنگز اور ویوز بڑھانے کے لیے اوور ایکٹنگ بھی کی جاتی ہے۔
اداکارہ جویریہ سعود جو اپنی منفرد اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے رمضان کے ایک لائیو شو کی میزبانی کی اور نعت پڑھنے کے دوران وہ زار و قطار رو پڑیں جس کے متعدد کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
ان کلپس میں جویریہ سعود کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ناظرین اور فالوورز کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ریٹنگز حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، جس سے پروگرام کی اصل روح متاثر ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے متعدد تبصرے کیے، ایک فین نے لکھا کہ یہ سب ریٹنگ کے لیے ہو رہا ہے جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ اتنے ڈرامے کا کیا مقصد ہے؟ گھر بیٹھ کر عبادت میں مشغول ہو جائیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...