Home سیاست سینیٹر دنیش کمارکی رمضان المبارک میں مہنگائی پر مسلمانوں کو غیرت دلانے کی کوشش

سینیٹر دنیش کمارکی رمضان المبارک میں مہنگائی پر مسلمانوں کو غیرت دلانے کی کوشش

Share
Share

اسلام آباد:سینٹ اجلاس کے دوران ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دنیش کمار نے رمضان المبارک کے مہینے میں اشیا کی قیمتیں بڑھا کر ناجائز منافع خوری کرنے والے مسلمانوں کو غیرت دلانے کی کوشش کی ہے۔

ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ رمضان کے دوران پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، مسلمان بھائی رمضان کے دوران زیادہ منافع خوری شروع کردیتے ہیں۔
سینیٹر دنیش نے کہا کہ میں اقلیتی برادری کے تاجروں سے درخواست کرتا ہوں مسلمانوں کیلئے سستے بازار لگائیں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ مسلمانوں کی خدمت کریں، مجھے شرم آتی ہے اس صورتحال پر کہ مسلمان کیوں اتنی منافع خورہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر افنان اللہ نے کہا کہ رمضان میں چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی وجہ سے ہے، یہ مسلمانیت کا معاملہ نہیں، فنانس کا اصول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت چالیس ہزار خاندانوں کو 10ہزار روپے دے رہی ہے۔
ندیم احمد بھٹو نے کہا کہ جب شیاطین بند ہوجاتے ہیں تو رمصان میں ناجائز منافع خوری کون کرتا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...