Home sticky post 5 ٹرین حملے کی مذمت کرتے ہیں،بی ایل اے کو پہلے ہی دہشتگرد گروپ قرار دے چکے ہیں،امریکا

ٹرین حملے کی مذمت کرتے ہیں،بی ایل اے کو پہلے ہی دہشتگرد گروپ قرار دے چکے ہیں،امریکا

Share
Share

اسلام آباد:امریکی سفارت خانہ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا بی ایل اے کو پہلے ہی عالمی دہشت گرد گروپ قرار دے چکا ہے۔

اپنے بیان میں امریکن سفارت خانے نے کہا ہے کہ ‎ہم جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے جسے امریکا نے ایک عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا تاکہ وہ اپنے تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناسکے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...