Home تازہ ترین جعفر ایکسپریس حملہ ،سکیورٹی فورسز بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا،بیرسٹر گوہر

جعفر ایکسپریس حملہ ،سکیورٹی فورسز بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا ہے اور ملک کو ایک بہت بڑے سانحہ سے بچایا ہے، آرمی سکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحہ سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے چار دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ، 23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی ، دو جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو مذاکرات کی تیسری نشست ہوئی ، ہم نے حکومت کے آگے دو مطالبات رکھے تھے ، حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دیئے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا حکومت اگر کمیشن بنانے کے لیے آمادگی کا اظہار کرتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھیں گے، سپیکرایا ز صادق کو معلوم ہے یہ موقع ہماری طرف سے ضائع نہیں ہوا حکومت نے ضائع کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے چھ مہینے سے کسی ایک شخص کو بھی نہیں ملوایا گیا ، عمران خان کی بچوں سے بھی ریگولر بات نہیں ہوتی ، ہم اس پر بارہا کہہ چکے ہیں یہ عدالتی احکامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایسی جماعت نہیں کہ لوگوں پر قدغنیں لگائے ، ہماری پارٹی میں جمہوریت ہے جو شخص جس پوائنٹ پر بات کرنا چاہتا ہے کھل کر کرتا ہے ، ہم جو فیصلہ کرتے ہیں تو پارٹی میں سب لوگ اس کو تسلیم کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمت کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا، قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں...

امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے 17 گاڑیوں کوکچل ڈالا دیا، 5 افراد ہلاک

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک...

عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کیروضہ رسول ﷺ پر حاضری دی

اداکار اور میزبان عمران اشرف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں...

نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی،تشدد کا معاملہ حل،مقدمہ واپس لے لیا

مشہور گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد...