Home تازہ ترین امریکا کا پاکستان سمیت 41 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور

امریکا کا پاکستان سمیت 41 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور

Share
Share

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے ممکنہ 41 ممالک کی فہرست سامنے آگئی، سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے ممکنہ 41 ممالک کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے گروپ میں افغانستان، ایران، شام، کیوبا اور شمالی کوریا سمیت متعدد ممالک شامل ہیں پہلے گروپ میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
دوسرے گروپ میں اریٹریا، ہیٹی، لاوٴس، میانمار اور جنوبی سوڈان شامل ہیں، دوسرے گروپ میں شامل ممالک کیسیاحتی اور سٹوڈنٹس ویزا معطل ہوں گے تاہم اس لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیسرے گروپ میں بیلاروس، پاکستان اور ترکمانستان سمیت 26 ممالک شامل ہیں،اس لسٹ میں شامل ممالک کو تنبیہ کی جائے گی کہ 60 دنوں میں نظام میں بہتری نہ لائے تو جزوی ویزا معطلی کا شکار ہوں گے۔

Share
Related Articles

یورپی یونین کا لبنان کی مسلح افواج کے لیے 100 ملین یورو اضافی امداد کا اعلان

برسلز: لبنانی ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش یورپی یونین نے...

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

جنگی اختیارات کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ برہم، ریپبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

واشنگٹن: ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل امریکی صدر...

اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: دشمن ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایرانی...