Home sticky post 2 26 نومبر احتجاج کیسز ،متعدد پی ٹی آئی رہنماوٴں کی ضمانتوں میں توسیع

26 نومبر احتجاج کیسز ،متعدد پی ٹی آئی رہنماوٴں کی ضمانتوں میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں متعدد پی ٹی آئی رہنماوٴں کی ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوٴں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی، شیر افضل مروت، عبدالقیوم نیازی، روٴف حسن، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک، فلک ناز چترالی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری، عمیر نیازی، تیمور جھگڑا، علی زمان، عبدالطیف و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، عالیہ حمزہ اور کنول شوزب کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کی جتنی درخواستیں آچکی ہیں سب کو اکٹھا سنا جائے گا، اس کے ساتھ ہی عدالت نے تمام پی ٹی ا?ئی رہنماوٴں کی ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوٴں کیخلاف تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، ترنول اور کوہسار میں 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...