Home تازہ ترین میرے دوستوں کو رمضان مبارک! صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری

میرے دوستوں کو رمضان مبارک! صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری

Share
Share

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیے کا اہتمام کیا جس میں مسلم کمیونیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے افطار ڈنر سے مختصر سا خطاب بھی کیا جس میں انھوں نے کہا کہ میرے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک۔ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان کی ہڑی افادیت اور اہمیت ہے اور اس کی گہری تعلیمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ روحانی بالیدگی اور عبادت کا موسم ہے۔

امریکی صدر نے صدارتی الیکشن میں حمایت کرنے پر مسلم ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی سفارتی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ابراہیمی معاہدوں کو ایک سنگ میل قرار دیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں اور ان معاہدں سے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوئے جو خطے میں امن کا باعث بنیں گے۔

امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے بھی شرکت کی۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...