Home sticky post 4 سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سےانتظامات سے کئے جائیں۔

رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی،اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے۔

حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کو روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسر ہوں گی،عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر ہونگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامات کو ہقینی بنا ئے اور سعودی ایمیگریشن کے عملے کے لئے جگہ مختص کی جائیں اور تمام سہولیات مہیا کی جائیں ،رواں سال بھی اسلام آباد اور کراچی سے جانیوالے عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پرسعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...