Home highlight تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی

تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی

Share
Share

ہری پور:ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی جسے ریسکیو کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی، خواتین بچوں سمیت 80 مسافرسوار تھے جوکہ ہری پورواپس آرہے تھے۔

مقامی افراد کے مطابق تربیلا ڈیم اور تربیلا جھیل میں پانی کا لیول کم ہونے کے باعث ملاحوں کو پانی میں کشتی چلانے میں مشکلات کا سامناہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دیگر کشتی مالکان اور ملاح دلدل میں پھنسی مسافر کشتی کو نکالنے روانہ ہوگئے۔

تربیلا جھیل کے کنارے سینکڑوں آبادیاں قائم ہیں جن کی طرف جانے کےلیے واحد راستہ کشتی ہے، سینکڑوں کشتیاں مسافروں کو جھیل پار لانے لے جانے کے لیے جھیل کنارے موجودرہتی ہیں۔

بعد ازاں ضلعی انتظامیہ ہری پور کو اطلاع ملی کہ تربیلا جھیل میں چاندنی پوائنٹ کے قریب خواتین اور بچوں سمیت 80 کے قریب افراد کو لے جانے والی ایک کشتی پھنسی ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوع پر پہنچے اور کچھ مسافروں کو ریسکیو بوٹ میں منتقل کر دیا تاکہ اضافی بوجھ کو کم کر کے کشتیوں کو بحفاظت کنارے تک لے جایا جا سکے۔

کشتی میں 130 مسافر سوار تھے جو کہ اس کی 70 کی گنجائش سے کہیں زیادہ ہے اور حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔

ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کشتی چلانے والے اور دیگر ملوث ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔

آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد حمزہ عباس صاحب نے کی۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف نے حصہ لیا اور تمام مسافروں کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...