Home sticky post 6 بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی پارٹی کو اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کل ہدایت دی ہے کہ یہ ملاقات والے معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی عادت نہیں کہ وہ کسی سے ملنے سے انکار کریں، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا قومی مفاد میں اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو تیار ہوں۔

علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بہت سے وکلا ان سے ملنے کے لیے جاتے ہیں، بعض اوقات لسٹ میں نام نہیں ہوتا، نام پکارا جاتا ہے تو انٹری ہو جاتی ہے، بانی سے ملاقات کرنے کا ہر ایک کا حق ہے ہم نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ یہ اڈیالہ جیل جائے گا اور یہ نہیں جائے گا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا صاحب کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق کمینٹس نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...