Home sticky post 3 ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟،عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے،عمر ایوب

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟،عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے،عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمانت منظور کرنے پر عدالت کا شکر گزار ہوں، میری اسوقت دیگر شہروں میں بھی کیسز کی سماعت ہے، میرے پاس اڑن طشتری بھی ہو تو بیک وقت 3 شہروں میں نہیں پہنچ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل سسٹم اور پولیس سسٹم میں ریفارمز کی ضرورت ہے، پرسوں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو ملنے نہیں دیا گیا لوگوں کو گرفتار کیا گیا، پاکستان کو ضرور ہارڈ اسٹیٹ ہونا چاہیے مگر بنیاد آئین اور قانون ہونی چاہیے، تشدد اور جبر سے کھوکھلی اسٹیٹ بنتی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ مسلمانوں نے 2 قوتوں کو شکست دی وجہ تھی ریاست آئین اور قانون کی بنیاد پر تھی، پی ٹی آئی میں گروپنگ کی بات ہوتی ہے، ن اور پی پی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ پی ٹی آئی چوہدراہٹ والی پارٹی نہیں، سب برابر ہیں، بانی پی ٹی آئی سب کی سنتے ہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پاکستان متحد ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ معدنیات بل پاس کرنا نہ کرنا صوبائی اسمبلی اور صوبائی حکومت کا معاملہ ہے، گرینڈ الائنس کے معاملے پر ہماری جدوجہد جاری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کہوں گا ہم سب کو بلائیں، انویسمنٹ کا بنیادی اصول ہے اس ملک میں آئین اور قانون دیکھا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منرل کانفرنس کے وقت اڈیالہ میں گرفتاریاں ہورہی تھی، آئی جی اسلام آباد، پنجاب پولیس والے نہیں دہشت گرد ہیں، میں نے جے آئی ٹی میں آئی جی کو کہا تم بیٹھ نہیں سکتے، میں نے تمہاری پیٹی اتارنے کیلئے درخواست دے رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ ریاست کے اوزار ہیں، ہم ریاست ہیں، اعظم سواتی معزز بزرگ ہیں، میں میٹنگ میں نہیں تھا، انہوں نے جو کہا سچ ہوگا، بانی پی ٹی آئی ودیگر سیاسی قیدی ہیں، حکومت خود کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں اس کا مطلب سیاسی کیس ہے۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...