Home تازہ ترین بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

Share
Share

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی۔

ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے نارووال اور گجرات سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا گورنر ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے پنجاب کی عوام کے لئے کھولے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہوں۔ پنجاب کی ہر گلی محلے میں پیپلزپارٹی اپنا کردار ادا کرے گی اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائے گی۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میں گورنر ہاؤس میں نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنے کے لئے گورنر بنا ہوں۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے اور ملک بھر میں دیگر جماعتوں کو سخت ٹف ٹائم دے گی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، پیپلز پارٹی صوبے کے ہر حلقے میں اپنا سیاسی کردار ادا کرے گی۔

سردار سلیم حیدر خان نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا آئندہ “پہلا نوجوان وزیراعظم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی سیاست میں نئی قیادت کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا گورنر ہوں، اور گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے گلی محلوں میں اپنا پیغام پہنچائے گی اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

اناطولیہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی...

انٹرا پارٹی انتخابات،چوہدری شجاعت حسین ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم...

نواز شریف کی لندن آمد ،ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

لندن:سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش

اسلام آباد:پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال...