Home #ٹرینڈ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگاکر 9 مئی مقدمات میں نامزد کیا گیا،بانی پی ٹی آئی

سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگاکر 9 مئی مقدمات میں نامزد کیا گیا،بانی پی ٹی آئی

Share
Share

لاہور :لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاوٴس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے موٴقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوٴس حملہ سمیت نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور موٴقف اپنایا کہ میرے دلائل آخری تاریخ پر مکمل ہو چکی ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے ان تمام کیسز کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں موجود ہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے استدلال کیا کہ سپریم کورٹ میں ضمانت کی اخراج کی درخواستیں ہیں جب کہ لاہور ہائی کورٹ میں 8 کیسز میں ضمانتوں کے لیے، میرے علم کے مطابق کچھ ضمانت کی درخواستیں کل اور کچھ پرسوں کے لیے جا چکی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اپنایا گیا کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی، انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے 27 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

تہران: آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران...

پاک فوج کی مؤثر کارروائی، طالبان کے شپولا کیمپ کوبھاری نقصان اٹھانا پڑا، سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد:پاک فوج کی افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کیخلاف...