Home تازہ ترین پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت 7افراد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت 7افراد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا

Share
Share

راولپنڈی:جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو بھائی سے پولیس وین میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایواب ، ملک احمد بھچر اور قاسم نیازی کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس نے گرفتاری سے قبل تمام افراد کو ورانٹ گرفتاری دکھائے، حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی،گرفتار کیے گیے تمام افراد کو قیدی وین منتقل کرکے تھانے لے جایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے زرتاج گل، سیمابیہ طاہر اور تابش فاروق کو گرفتار نہیں کیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

Share
Related Articles

ریکوڈک سے سات ارب ڈالر ٹیکس اور سات ارب 80 کروڑ ڈالر کی رائلٹی متوقع ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکوڈک...

برطانوی حکومت کا بچوں کے سوشل میڈیا پر گزارے وقت کو محدود کرنے کے اقدامات پر غور

لندن:برطانوی حکومت نے بچوں کے سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت...

روس خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،صدرآصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان روس کو...