Home تازہ ترین پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشنز کے لیے پولنگ یکم جون کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی 23 تا 25 اپریل تک جمع ہوں گے اور 30 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں 3مئی تک دائر کی جا سکیں گی اور 10 مئی تک اپیلوں پر فیصلے صادر کیے جائیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشانات 13 مئی کو الاٹ ہوں گے اور حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، انتخابی امیدواران اور پولنگ ایجنٹوں کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کی وجہ سے سیٹ خالی ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...