اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گہرے بادل چھا گئے ہیں اور گرج چمک بھی شروع ہوگئی ہے۔
یادرہے دو روز قبل بھی اسلام آباد میں اچانک ژالہ باری اور اولے پڑنے سے شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑا تھا اور بڑے پیمانے پر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔