Home sticky post 2 پی ایس ایل 10، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

Share
Share

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دیدی۔

176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بناسکی، کپتان سعود شکیل 33 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوشل مینڈس نے 12 اور محمد عامر میں 30 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد نبی اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

کنگز کی جانب سے جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 31، ٹِم سائفرٹ 27، محمد نبی 18، عرفان خان 17، ریاض اللہ 6 اور خوشدل شاہ 1رن بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعود شکیل، شان ایبٹ، ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کا آغاز خوش آئند ہے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب...

سیکورٹی فورسز کی سوات میں کارروائی ،4خوارج ہلاک

راولپنڈی :سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کی...

یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے،علی امین گنڈا پور

لاہور :وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ...

مریم نوازنے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی

لاہور: آلودگی کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کا عزم، وزیراعلیٰ پنجاب...