Home highlight بہت سے رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا،زرتاج گل

بہت سے رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا،زرتاج گل

Share
Share

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ 9مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا۔ عمران خان سے ملاقات کی لسٹ میں نام درج ہونے کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ جیل کے باہر ہمارا محاصرہ کیے رکھا گیا ہے پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے۔
9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ آج 12 مقدمات کی سماعت ہے، یہ تمام بوگس مقدمات ہیں۔ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ عمران خان کی بہنیں چار چار گھنٹے جیل کے باہر بیٹھی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی لسٹ میں نام درج ہونے کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ جیل کے باہر ہمارا محاصرہ کیے رکھا گیا ہے۔ کل گجرانولہ میں تھی تو وہاں مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ گجرانولہ میں میرے خلاف مقدمات درج ہیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں۔ خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، عالیہ حمزہ کو بھی کل گرفتار کیا گیا۔تحریک انصاف کی خواتین کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کے بہت برے حالات ہیں۔ فیڈرل اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ پارلیمانی لیڈر ہیں، اس کے باوجود 5 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی پرفارمنس صرف ٹک ٹاک پر نظر آتی ہے۔
پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سے ہمارے امیدوار جیتے ہیں، مگر فارم 47 پر ہروا دیا گیا۔ سندھ کا پانی خود فروخت کر کے اب رونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ 9مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا۔

Share
Related Articles

خطے میں کشیدگی خطرناک، فوری اور مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں...

جی سیون ممالک کا ایران جنگ میں شہریوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

پیرس: جی سیون ممالک نے ایران جنگ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں...

ایران میں امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان گرفتار

تہران:ایران نے امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان...

امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ایرانی وزیر خارجہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے...