Home sticky post امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،امریکا

امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کوئی کردار ادا کریں گے یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Share
Related Articles

کیا کوئی خاتون پوپ بن سکتی ہیں ؟ موجودہ کارڈینلز میں ایک خاتون بھی ممکنہ امیدوار ؟

ویٹیکن:پوپ فرانسس کی ایسٹر کے روز وفات کے بعد دنیا بھر سے...

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد...

بھارت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ممبئی: بھارت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔اپوزیشن...

پہلگام واقعہ، اقوام متحدہ کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہارتشویش، تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

نیویارک: پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے...