Home highlight فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال،تجارتی مراکزبند

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال،تجارتی مراکزبند

Share
Share

اسلام آباد/راولپنڈی/پشاور /لاہور /کراچی : فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں تجارتی مراکز مکمل طور پر بند ہیں۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی بربریت کے خلاف آج تاجروں کی مکمل ہڑتال۔کاروباری ادارے بازار بند ،عدالتوں میں ہڑتال اور تعلیمی ادارے بھی مکمل بند ہیں۔
جڑواں شہروں راول پنڈی اور اسلام آباد کے تاجروں کے تمام بڑے گروپوں کی طرف سے فلسطین سے مکمل اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم خلاف مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال جاری ہے۔
ہڑتال کے باعث تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز مکمل بند ہیں، راجہ بازار ،فوارہ چوک،موتی بازار ،باڑا بازار،ٹرنک بازار ،مری روڈ ،کمرشل مارکیٹ ،صدر کے تمام بازار ،ایشیا کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ٹنچ بھاٹہ بازار بھی مکمل بند ہے شہر بھر کی ہول سیل مارکیٹیں، جیولری اور الیکٹرانک مارکیٹ بھی بند ہے ،بازاروں میں ہڑتال کے بڑے بڑے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ۔
فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن ریلیاں نکالی جائیں گی پولیس گاڑیوں کا بھی شہر میں گشت جاری ٹریفک بھی معمول سے کم ہے ضلع بھر کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی مکمل بند رکھے گئے ہیں ہوٹلز بیکرز سویٹس سبزی فروٹ تنور کریانہ شاپس میڈیکل اسٹورز ہڑتال سے مستثنی ہیں،ٹریفک معمول سے انتہائی کم رواں دواں ہے۔
ادھرلاہور میں بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ مکمل بند ہے جبکہ شہر کی تمام کار ڈیلرز مارکیٹیں بھی بند ہیں، اردو بازار، مال روڈ سمیت اندرون شہر اور دیگر مارکیٹوں میں بھی ا?ج کاروبار بند رہے گا۔
جماعت اسلامی کی کال پر انارکلی اور ملحقہ مارکیٹیں بھی بند ہیں، شاہ عالم مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ، ہال روڈ اور ملحقہ مارکیٹیں بھی بند رہیں گی، ریڈی میڈ گارمنٹس، سولر مارکیٹ بھی بند ہے جبکہ شہر کی مرکزی غلہ منڈی بھی مکمل بند طور پر ہے۔

دوسری جانب پشاور میں قصہ خوانی، خیبر بازار، پیپل منڈی، صدر، ہشت نگری اور دیگر اہم کاروباری علاقوں میں دکانیں بند ہیں جبکہ تنظیم تاجران کے مطابق رامپورہ گیٹ میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاوٴن ہڑتال اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار ہے، پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔
ادھر کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد نے جماعت اسلامی کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ کراچی ٹمبر مارکیٹ آج مکمل کھلی رہے گی، ہمارا جماعت اسلامی کی کال پر ہونے والی ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں, ہم 7 اپریل کو پہلے ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں۔
کراچی کے بعض تاجروں کی جانب سے جماعت اسلامی کے خلاف آئی جی سندھ کو خط بھی لکھا گیا ہے۔
جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد ارشاد نے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے آج کی ہڑتال کے سلسلے میں انہیں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...