Home sticky post سلامتی کونسل میں پاکستان کی موثر سفارت کاری، بھارت پہلگام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں ناکام

سلامتی کونسل میں پاکستان کی موثر سفارت کاری، بھارت پہلگام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں ناکام

Share
Share

[11:49 AM, 4/27/2025] Faheem Abc: انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔

شمبن گل کی بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ اور پھر بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ اونیت کور کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر شبمن گل نے کہا کہ میں پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، مجھے میڈیا کے ذریعے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو کبھی دیکھا بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر دیکھ رہا ہوتا ہوں کہ اس لڑکی کو ڈیٹ کررہا ہوں، فلاں لڑکی کیساتھ گھوم رہا ہو…
[1:37 PM, 4/27/2025] Faheem Abc: سلامتی کونسل میں پاکستان کی موثر سفارت کاری، بھارت پہلگام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں ناکام

فوٹو فائل

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔

پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے بیان میں رکن ممالک نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی ہر شکل میں عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں شامل ہے، زور دیا گیا کہ مجرموں، سہولت کاروں، فنانسرز اور اسپانسرز کا احتساب کیا جانا چاہیے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت ذمے داریوں کے مطابق تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کی حکومتوں پر زور دیتے ہیں وہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Share
Related Articles

سی سی آئی کا اجلاس ری شیڈول، آج شام متوقع

اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ری شیڈول کر...

اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارت کے پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ...

پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری

لاہور:بھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے...

بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کے بھرپور جواب کو تاریخ میں یاد رکھاجائے گا،طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے...