Home ٹاپ سٹوری برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہنگامی اجلاس طلب

برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہنگامی اجلاس طلب

Share
Share

آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کے چیئرمین بیرسٹر عمران حسین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر گروپ کا ہنگامی اجلاس آئندہ ہفتے برطانوی پارلیمنٹ میں طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق چیئرپرسن ڈیبی ابراہم ایم پی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں ہونے والے دلخراش واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشیدگی کم کر کے عوام کو نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔

ادھر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین، جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور حکومتی عہدیداروں سے ہنگامی رابطے شروع کر دیے ہیں۔

راجہ نجابت حسین نے 200 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کو خطوط ارسال کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راجہ نجابت حسین نے اپنے خط میں واضح کیا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں دلخراش واقعات کروا کر پاکستان پر الزام عائد کرتا ہے، جس سے خطے میں خطرناک جنگی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی تاریخی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلوانے کی کوشش کرے۔

راجہ نجابت حسین نے مزید کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ کشیدگی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...