Home تازہ ترین ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں میں سے 22 میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر میں پولیو وائرس کی مؤثر نگرانی جاری ہے، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے تحت 44 اضلاع سے 56 ماحولیاتی نمونے جمع کیے گئے جن میں سے 34 ماحولیاتی نمونے منفی نکلے جبکہ 22 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

فروری اور اپریل کی مہمات کے نتیجے میں وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے،

رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم 21 سے 27 اپریل تک کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی، مہم کے دوران 4 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،

پنجاب اور سندھ 100 فیصد، خیبرپختونخوا 101 فیصد، جبکہ بلوچستان میں 102 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل،

اسلام آباد 106 فیصد، آزاد کشمیر 100 فیصد، جبکہ گلگت بلتستان میں 101 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل، آئندہ ماہ، سال 2025 کی تیسری پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں، ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

یاد رکھیں، ویکسین کی اضافی خوراکیں بچوں کی قوت مدافعت کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...