Home sticky post 2 پاک بھارت کشیدگی بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں،عطاء تارڑ

پاک بھارت کشیدگی بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں،عطاء تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں۔ پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر پاکستان پر حملے کی کوشش کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔بھارت کے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دیں گے۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستنداطلاعات ہیں بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کاارادہ رکھتا ہے، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی پر یقینی اور فیصلہ کن کارروائی ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتاہے، بھارت کے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جنگ سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی، بھارت کی کسی قسم کی کارروائی کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر پاکستان پر حملے کی کوشش کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...