Home sticky post 3 داڑھی نہ منڈوانے پر خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر کلین شیو دیور سے شادی رچالی

داڑھی نہ منڈوانے پر خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر کلین شیو دیور سے شادی رچالی

Share
Share

میرٹھ:بھارتی شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے دیور کے ساتھ شادی رچالی۔عرشی کی شاکر نامی عالم دین سے 7 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کی خاتون اپنے شوہر کو داڑھی منڈوانے کے لیے بار بار کہتی تھیں لیکن شوہر نے شرعی داڑھی منڈوانے سے منع کردیا۔

خیال رہے کہ شاکر نامی شخص عالم دین بھی ہے جس کی شادی عرشی کے ساتھ 7 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔

عرشی نے شادی کے فوری بعد شاکر کو بتایا تھا کہ شادی گھر والوں کے دباؤ پر کی ہے اور صرف اسی صورت میں ساتھ رہے گی اگر وہ داڑھی منڈوا دے۔

جس پر شاکر نہ صاف انکار کردیا اور عرشی کی شکایت اس کے گھر والوں سے بھی کی جنھوں نے اسے سمجھا بجھا کر واپس بھیج دیا۔

بعد ازاں عرشی نے اپنے کلین شیو دیور کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے اور دونوں نے فرار ہوکر شادی بھی کرلی۔

دونوں کی عدم موجودگی پر گھر میں کہرام مچ گیا اور تلاش شروع کی گئی تاہم دونوں کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

عرشی کے پہلے شوہر نے کہا کہ اس واقعے نے ان کی اور ان کے خاندان کی عزت کا جنازہ نکال دیا جس سے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس میں بیوی اور بھائی کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروا دی ہے اور عرشی کے خاندان کو بھی اطلاع دیدی۔

عرشی کے اہل خانہ نے بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے ہر رشتہ ختم کردیا ہے۔

Share
Related Articles

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد

ڈبلن:ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک پر آئرلینڈ میں 60 کروڑ ڈالر...

پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کی 7 ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے،سابق بنگلادیشی میجر جنرل کا انتباہ

ڈھاکہ:بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ...

ہارٹ اٹیک سے بچنے کیلئے دن میں کم از کم کتنے گلاس پانی پینا چاہیے ؟

ویسے تو روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا دل کی صحت کے...

صدر ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر شئیر کرکے تنازع کھڑا دیا،سوشل میڈیا صارفین کا اظہار ناراضگی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر اپنی...