Home تازہ ترین پاکستان کی اقتصادی ترقی پر عالمی سرمایہ کاروں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، محمد اورنگزیب

پاکستان کی اقتصادی ترقی پر عالمی سرمایہ کاروں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، محمد اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) میں شفافیت، کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا نفاذ ہوچکا ہے اور مستقبل میں ڈیٹا پر مبنی نفاذ میں نجی شعبے کی شرکت کے امکانات کو اجاگر کیا گیا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ امریکا کے دوران عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار پر اعتماد اور حکومت کی اصلاحات کی پالیسی جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی اصلاحات کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے جو منصفانہ ٹیکس نظام، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور پاکستان کو جامع پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے نامورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومت کے درمیانی مدت کے معاشی وژن سے آگاہ کیا، جس میں ٹیکس بیس کو توسیع دینے، طویل المدتی مالیاتی استحکام کے لیے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب بڑھانے اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اس موقع پر اوآئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین نے کہا کہ ہم حکومت کے معاشی وژن اور اس کے درمیانی مدت کے پائیدار مضبوط ماڈل کو سپورٹ کرتے ہیں، جس میں برآمدات میں اضافہ، مقامی وسائل کا استعمال اور پیداواری مسابقت و استعداد پر مرکوز اصلاحات شامل ہیں۔

او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے کہا ہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں حالیہ مصروفیات اور عالمی اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ کامیاب اجلاس کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی درمیانی مدت کی حکمت عملی، اسٹرکچرل اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور پائیدار ترقی کے لیے واضح مؤقف بزنس کمیونٹی کے لیے ایک مضبوط اور حوصلہ افزا پیغام ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...