Home sticky post 2 مریم نواز نے اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح کردیا، 3مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے

مریم نواز نے اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح کردیا، 3مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے

Share
Share

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کیلئے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ منصوبہ کے ای پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، یہ منصوبہ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ 2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔
”اپنی زمین، اپنا گھر“ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاوٴسنگ اسکیموں کے تحت 3 مرلے کے 2 ہزار پلاٹس مفت فراہم کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پلاٹوں کی تقسیم جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں ہوگی اور قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب افراد کو گھر کی تعمیر کیلئے آسان شرائط پر قرضے بھی دیئے جائیں گے۔
ای پورٹل کا افتتاح کرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ منصوبے محض تعمیرات نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کی دعائیں ہیں، قرض کی واپسی کیلئے آسان اقساط اور 3 ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے جبکہ قرضوں کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پروگرام میرے دل کے قریب ہے اور میرے قائد نواز شریف کا خواب ہے کہ ہر بے گھر کو اپنی چھت نصیب ہو، نواز شریف لوگوں کے گھر بنتے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
مریم نواز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماضی کی حکومتیں دہائیوں میں بھی اتنے گھر نہیں بنا سکیں جتنے گھروں کی بنیاد موجودہ حکومت نے صرف 6 ماہ میں رکھ دی ہے۔
قبل ازیں صوبائی وزیر ہاوٴسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 33,500 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے 36 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...