Home تازہ ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد

Share
Share

ڈبلن:ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک پر آئرلینڈ میں 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آئر لینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) کی جانب سے یہ جرمانہ یورپی ٹک ٹاک صارفین کا ڈیٹا مبینہ طور پر یوروپین اکانومک (ای ای اے) سے چین منتقل کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے ای ای اے صارفین کے ڈیٹا کی چین منتقلی کے حوالے سے یورپی یونین کے جی ڈی پی آڑ قواعد کی خلاف ورزی کی۔

جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ ٹِک ٹاک کو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنا ڈیٹا پروسیسنگ جی ڈی پی آر کے تحت لانا ہوگا۔ بصورتِ دیگر کمپنی کی چین کو ڈیٹا منتقلی روک دی جائے گی۔

پہلے ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ کمپنی نے ای ای اے صارفین کا ڈیٹا چین میں موجود سرور میں ذخیرہ نہیں کیا ہے لیکن گزشتہ ماہ کمپنی نے ڈی پی سی کو ایک مسئلے کے متعلق آگاہ کیا کہ فروری میں کمپنی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ای ای اے یوزر دیٹا چین میں سرورز میں اسٹور ہوا ہے۔

بعد ازاں ٹک ٹاک نے ڈی پی سی کو بتایا کہ سرور پر موجود ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...

آبنائے ہرمز کی بحری ٹریفک معمول پر، جہاز رانی سرگرمیاں بحال

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت دوبارہ تیز برسلز میں قائم میری ٹائم...

الکا یاگنک کو پدما بھوشن اعزاز مل گیا، مداحوں کے نام جذباتی پیغام جاری

بھارت کی معروف گلوکارہ کو اعلیٰ سول اعزاز سے نواز دیا گیا...