Home sticky post 5 پاکستان کا 120 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب

پاکستان کا 120 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے 120 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ تجربہ پاکستان نے جاری مشقوں انڈس کے دوران کیا،،

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کے تجربے کا مقصد جوانوں کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم اور درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ تربیتی تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف نے حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی، انہوں نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...