Home sticky post اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی کاجائزہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی کاجائزہ

Share
Share

نیویارک: پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کا جائزہ لیا گیا، بھارت کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان کی درخواست پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر غور کیا گیا، سلامتی کونسل کے 15ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کا جائزہ لیا گیا، بھارت کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
عاصم افتخار نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی اقدام پر دنیا کو بریفنگ دی، پاکستانی مشن نے اس اہم موقع کے لیے بھرپور تیاری کی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا موٴقف موٴثر انداز میں پیش کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہوا۔
پاکستان نے پیہلگام واقعے کی شفاف، آزاد اور بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش سے بھی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...