Home sticky post 2 صدر ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملوں کو شرمناک قرار دے دیا

صدر ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملوں کو شرمناک قرار دے دیا

Share
Share

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر رات گئے کیے گئے حملوں کو شرم ناک قرار دے دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملے شرم ناک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹوں میں ہونے والی اشتعال انگیزی کے بارے میں مجھے ابھی معلوم ہوا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد ردعمل میں دونوں ممالک سے تحمل کا مطالبہ کیا۔

ٹیمی بروس نے دونوں ممالک سے کہا کہ مسائل کا حل ذمہ دارانہ انداز میں نکالیں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار علاقائی امن قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر بدستور رابطے میں ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...