Home sticky post بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

Share
Share

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی سب بزدلانہ تاریخ دہرائی، مختلف مقامات پر حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں

ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ مظفرآباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا، مسجد بلال میں 3 شہادتیں ہوئیں، مریدکے میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، مریدکے میں 3 مرد شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ کوٹلی میں 16 سالہ بچی اور 18 سالہ بچہ شہید ہوئے تاہم سیالکوٹ، شکر گڑھ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں آئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق احمد پور شرقیہ میں بزدلانہ حملے میں 13 شہادتیں ہوئیں، مسلح افواج نے دشمن کو چند لمحوں بعد ہی منہ توڑ جواب دیا اور دے رہی ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مارگرایا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو اس وقت گرایا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت کی جانب سے بلاثبوت الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا دندان شکن جواب دیا گیا، پاک فضائیہ کے تمام طیارے، دفاعی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ ہندوستان نے نیلم جہلم ہائیڈرو پارکس پروجیکٹ کو نشانہ بنایا اور نقصان پہنچایا، بھارت نے پاکستان کی جری قوم کو للکارا ہے، بھارت کی غلط فہمی کو یقیناً جلد ٹھیک کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جارہا ہے اور دیا جاتا رہے گا، بھارت نے جب بزدلانہ کارروائی کی تو اس وقت نیشنل اور انٹرنیشنل پروازیں پاکستان کے ایئرسپیس پر موجود تھیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری، سالمیت کیلئے جان دینا ہمارا نصب العین اور خوش قسمتی ہے، افواج پاکستان قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...