لاہور:جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام تعلیمی ادارے بروز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں اتوار تک بند رہیں گی، پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب پھر میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات بھی 2 روز کیلئے ملتوی کردیے گئے، جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے پریکٹیکل بھی ملتوی کر دئیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعہ 9 اور ہفتہ 10 مئی کو ہونے والے امتحانات اور پریکٹیکل کا نیا شیڈول جلد جاری ہوگا، او لیول، اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔