Home sticky post 6 بھارتی بوکھلاہٹ، انڈین پریمیئر لیگ ہی معطل کر دی

بھارتی بوکھلاہٹ، انڈین پریمیئر لیگ ہی معطل کر دی

Share
Share

ممبئی: بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل مینجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائے گا۔گزشتہ روز بھی آئی پی ایل کا دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ روک دیا گیا تھا اور سٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن جانے کے لیے پروازوں کی دستیابی دیکھنا شروع کر دی تھی۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حملے کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...