Home sticky post 6 پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں نئی دہلی میں نچلی پروازیں، بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہوش اڑ گئے

پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں نئی دہلی میں نچلی پروازیں، بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہوش اڑ گئے

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پہنچ کر نیچے پروازیں کرتے رہے جس سے بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہوش اڑ گئے۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ”بنیان مرصوص“ کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کی فضاوٴں میں پاکستانی ڈرونز کی مسلسل پروازیں جاری رہیں جس سے بھارت کے دارالحکومتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرونز کی موجودگی بھارت کے دفاعی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح ون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس میزائل اسٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔
پاکستانی فوج کی جانب سے اس کارروائی کو دشمن کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایک منظم اور ٹھوس ردِعمل قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں موٴثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بْن??َان? مَّر?صْو?ص? کا آغاز کر دیا اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز...

بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز...

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک، اہم ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش

بھارتی جارحیت کے جواب میں جہاں پاکستانی فورسز دشمن کو منہ توڑ...

بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا

پاکستان کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کا بڑا بیان سامنے آگیا،...