Home sticky post 5 پاکستان کیساتھ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا،بھارتی سیکرٹری خارجہ کی تصدیق

پاکستان کیساتھ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا،بھارتی سیکرٹری خارجہ کی تصدیق

Share
Share

نئی دہلی:بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ممکن ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے پر زمین، فضائی اور بحری حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 35 منٹ سے سیز فائر کا آغاز ہوگیا۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سیز فائر دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہوگئی۔ کبھی جارحیت میں پہل نہیں کی۔

وکرم مصری نے کہا کہ سیزفائر کے اعلان کے بعد ہی ملک بھر میں فضائی آپریشن کا بحال کردیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ رات بھر کی گفت و شنید کے بعد پاکستان اور بھارت امریکی ثالثی میں سیز فائر پر متفق ہوگئے۔

قبل ازیں امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے بھی بتایا تھا سیز فائر کے لیے پاکستان اور بھارت کی قیادت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...