Home sticky post 2 صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مند

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مند

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔
جنگ بندی پر دونوں ملکوں کی تعریف کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے سمجھا کہ یہ لڑائی روکنے کا وقت ہے، اس لڑائی سے بڑی تباہی اور لاکھوں اموات ہوسکتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ امریکا نے اس تاریخی فیصلے تک پہنچنے میں کردار ادا کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا عزم ظاہر کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں، دونوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...